- (۳) مستحب
تحرب اعتکاف واجب اور سنت مئوکدہ کے علاوہ سب اعتکاف مستحب ہیں اور مستحب اعتکاف کا
کوئی وقت مقررنہیں مثلا جب کوئی شخص مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے داخل ہوتو اعتکاف کی نیت کر
سکتا ہے یہ اعتکاف دس، پانچ منٹ کا بھی ہو سکتا ہے، اگر کوئی شخص روزانہ پنجگانہ نمازوں کیلئے
مسجد میں جاتے وقت روزانہ اعتکاف کی نیت کر لیا کرتے پانچ اعتکاف کا ثواب روزا نیل سکتا ہے۔
اعتکاف کے فوائد رمضان المبارک کی ہر گھڑی اور ہر منٹ و سیکنڈ کو غنیمت جانا چاہیئے جتناممکن
ہو اس ماہ میں نیک کام کر لیں اور ثواب کمالیں ، پھر رمضان میں بھی آخری دس دن کی اہمیت
بہت زیادہ ہے ۔ رمضان کی آخری دس دن ، اس میں اعتکاف بھی کیا جاتا ہے رحمت کا ئنات صلى
الله عليه وسلمے ہر سال ان دنوں کا اعتکاف فرماتے تھے اور آپ کی بیویاں بھی اعتکاف فرماتی
تھیں، آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کی بیویوں نے اعتکاف کا اہتمام فرمایا۔ اعتکاف میں بہت
بڑا فائدہ یہ ہے، کہ اس میں انسان یکسو ہو کر اپنے اللہ سے لولگائے رہتا ہے اور چونک کر مضان
کی آخری دس راتوں میں کوئی نہ کوئی رات شب قدر بھی ہوتی ہے اس لیئے اعتکاف کرنے والے
کو عموماً وہ بھی نصیب ہو جاتی ہے۔ مرد حضرات ایسی مسجد میں اعتکاف کریں جس میں پانچوں
وقت جماعت سے نماز ہوتی ہو اور عورتیں اپنے گھر کی مسجد میں اعتکاف کریں اپنے گھر میں جو
جگہ نماز کیلئے مقر رکر رکھی ہوان کیلئے وہی مسجد ہے عورتیں اس میں اعتکاف کریں رمضان کی
بیسویں تاریخ کا سورج غروب ہونے سے پہلے عید کا چاند نظر آنے تک اعتکاف کی نیت سے
عورتوں کو گھر کی مسجد میں اور مردوں کو پنج وقتہ نماز با جماعت والی مسجد میں جم کر رہنے کو
اعتکاف کہتے ہیں ۔ جم کر رہنے کا مطلب یہ ہے کہ عید کا چاند نظر آنے تک مسجد ہی کی حد میں
رہیں البتہ طبعی اور شرعی حاجت جیسے پیشاب، پاخانہ کے لیے اور ونمو وغیرہ کے لیئے چلے جانا
درست ہے اعتکاف کرے تو ہر وقت مسجد میں رہے وہیں سوئے وہیں کھائے قرآن مجید پڑھتے
نفلیں پڑھے تسبیحوں میں مشغول رہے جہاں تک ممکن ہو راتوں کو جاگے اور عبادت کرے
نماص کر جن راتوں میں شب قدر کی امید ہو ان راتوں میں شب بیداری کا اہتمام کرے۔
اعتکاف کرنے والے کا تمام وقت یعنی دن رات کے چوبیس گھنٹے عبادت میں شمار رہتے ہیں۔
مختلف گناہوں سے محفوظ رہتا ہے، مختلف فرشتوں سے مشابہ ہوتا ہے کیونکہ اس کے چوبیس
گھنٹے عبادت میں شمار ہوتے ہیں، اعتکاف کیلئے چونا شرط ہے اور مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اس لیئے
مختلف اللہ کا مہمان ہوتا ہے۔ آداب اعتکاف آداب اعتکاف یہ ہیں: ثوب اور نیکوں کی باتیں
کرنا، حسب گنجائش و حسب توفیق افضل المساجد میں اعتکاف کرنا، بقدر استطاعت اپنے اوقات
کو بندگی رب میں صرف کرنا مہنگا نوافل پڑھنا، تلاوت قرآن مجید تغییر اور حدیث پڑھنایا ان کی
شرح کی کتابیں پڑھنا، علوم اسلامیہ کی صحیح ومستند کتابیں پڑھنا حضور صلى الله عليه وسلم کی
سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا حضرت انبیاء کرام کے صحیح واقعات پڑھنا صحابہ ائمہ کرام، اولیاء عظام
کے حالات و حکایات کے قول وملفوظات و دیگر نصیحت آموز کتا ہیں اور مسائل شرعیہ کی کتابیں
پڑھنا، پڑھانا بنارسانا اور جعبات سمجھ میں آئے کسی اچھے ومستند عالم دین سے اسکا مطلب معلوم
کر لینا ۔ read more